فرانس کے وزیر خارجہ کا الرقہ میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی پسپائی پر مسرت کا اظہار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 00:40

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) فرانس کے وزیر خارجہ ژاں ایو لیدریاں نے الرقہ میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی پسپائی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں لیدریاں کا کہنا تھا کہ اس فتح سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیرس حملے میں ملوث افراد سزا سے بچے نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سن 2015ء میں دہشت گردانہ حملے کرنے والے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ وابستہ تھے اور ان حملوں کی منصوبہ بندی الرقہ شہر میں کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :