افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبے غور کی 2 مساجد پر خود کش حملے، 47 افراد جاں بحق

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 00:40

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبے غور کی 2 مساجد پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 47 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کابل شہر میں واقع شیعہ مسجد میں پر کیے گئے ایک خودکش حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ نے ان دونوں حملوں اور ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق خود کش حملہ آور نے کابل کی جس شیعہ مسجد کے اندر پہنچ کر دھماکا کیا وہاں شام کی نماز ادا کرنے کے لیے نمازی جمع تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق خودکش حملے سے قبل حملہ آور نے نمازیوں پر فائرنگ بھی کی۔ زخمیوں کی تعداد 41 ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :