عوام کو انتخاب کرنا ہوگا ظالم کی صف میں کھڑے ہونگے یا مظلوم کا ہاتھ پکڑیں گے ، شاہ محمود قریشی

یہ اچھائی اور برائی کی لڑائی ہے، آج حکمران اپنے طاقت اقتدار کے نشہ میں اللہ کی طاقت کو بھی بھول جاتے ہیں یہ لوگ اللہ کی گرفت میں ضرور آئینگے جو عوام کے ساتھ ظلم کرتے ہیں،عمرکوٹ میں جلسہ سے خطاب عمران خان اب ظلم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے ، پیشنگوئی کر رہاں ہوں اب سندھ میں بھی پی پی کی حکومت نہیں بنے گی،زرداری تم کو الٹا کر کے سب پیسے نکالیں گے جتنا پیسہ لوٹا ہے سندھ کی عوام کو واپس کروایا جائے گا، عا رف علوی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 00:00

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہر دور میں فرعون پیدا ہونگے اور ہر دور میں موسیٰ بھی آئینگے۔ ظالم اور مظلوم آتے رہے ہیں عوام کو انتخاب کرنا ہوگا کہ ظالم کی صف میں کھڑ ہونگے یا مظلوم کا ہاتھ پکڑیں گے۔ یہ اچھائی اور برائی کی لڑائی ہے، اقلیتی برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے عمرکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج حکمران اپنے طاقت اقتدار کے نشہ میں اللہ کی طاقت کو بھی بھول جاتے ہیں یہ لوگ اللہ کی گرفت میں ضرور آئینگے جو عوام کے ساتھ ظلم کرتے ہیں۔ عمرکوٹ کے لوگوں کی کیفیت دیکھ یہ فیصلہ کیا ہے آج دو سوال کروںگا جو آپکا جوا ب ہوگا فراغ دلی سے قبول کروں گا۔

(جاری ہے)

ظالم کا ساتھ دو گے یا مظلوم کا۔ دو راستے ہیں ایک میں ظلم کے خلاف آواز بلند کروں گا دوسرا سر جھکا کر غلامی قبول کروں گا آ پ کونسا راستہ اختیار کرو گے۔ عمرکوٹ کے لوگو آپ کس صف میں کھڑے ہونا چاہتے ہو۔ اپ باشعور ہیں اللہ نے آپ کو سوچ دی ۔ آپ سوچ کر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ پچھلے سال کے بعد دوبارہ آکر خودعمرکوٹ کے ہر علائقے میں گیا لوگوں کے پاس دیکھا تاثرات دیکھے ، میں لوگوں سے گفتگو کی ۔

میں نے دیکھا عوام کے ساتھ بہت ظلم ہورہا ہے۔ میں جہاں گیاسیاسی انتقام اور لوٹ مار کی کہانیاں سنی۔ میں سندھ میں جہاں گیا قوم کے وسائل کو ضایع کیا جارہا ہے اس کا اندازہ لگایا ۔ قوم کی امانت میں کس طرح خیانت کی جارہی ہے۔ سندھ کے ٹیچرز کے انتقامی بنیادوں پر تبادلے کئے گئے۔ ان کا گناہ تھا صرف بلے پر مہر لگائی تھی۔ جلسے سے ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب میں کہا کہ عمران خان اب ظلم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے ، پیپلزپارٹی کی بھی حکومت ختم ہونے والی ہے ، آغا سراج درانی کو شرم نہیں آتی و ہ ووٹ کے تقصد پامال کرتا ہے۔

ایسے لوگوں کو تو اتار کر بھینگ دینا چاہیے۔ میں پیشنگوئی کر رہاں ہوں کہ اب سندھ میں بھی پی پی کی حکومت نہیں بنے گی۔ آج تک کوئی بھی لیڈر 126دن عوام کے ساتھ دھرنے میں نہیں بیٹھا اور ان کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن ثابت کر کے دکھا دی۔ اب اگلی باری زرداری کی ہے ان کے احتساب کا عمل شروع ہونے والا ہے۔زرداری تم کو الٹا کر کے سب پیسے نکالیں گے جتنا پیسہ لوٹا ہے سندھ کی عوام کو واپس کروایا جائے گا۔

تم نے عوام کے ساتھ دشمنی کی اب عوام ہی تمہارا گریبان پکڑے گی۔ اب وقت آگیا ہے عمرا ن خان ایک نیا پاکستان صحت، تعلیم ، محبت والا اکثریت اور اقلیت کو ملانے والا پاکستان بنائے گا پاکستان کو بچائے گا صرف عمران خان۔ پی ٹی آئی سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صد ر حلیم عادل شیخ نے کہا سب سے پہلے ہمارے پاکستان کی ایک بہت بڑی سیاسی جماعت کے وائس چیئرمین اور پاکستان کی عظیم روحانی شخصیت مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ، کو ویلکم کہتے ہیں۔

اس وقت تمام ہندو بھائیوں کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ابھی میں جس شہر میں موجود ہوں وہاں بہت ظلم ہوتا ہے، ایم این اے ایم پی اے ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن یہ ڈاکو، چور، لیٹرے یہاں بہت ہیں سندھ میں بھی موجود ہیں، علی مردان شاہ ، سردار علی شاہ تم نے عظیم سمیجو جیسے ہمارے کارکن کا پانی بند کیا ۔ پانی تو یزید نے بند کیا تھا ۔

ہم سب ظلم کا حساب لیں گے۔ سندھ میں اسپتالوں میں ادویات نہیں پینے کا پانی نہیں اسکولوں میں کتابیں نہیں کس طرح یہ حکومت چلا رہے ہیں۔ اس وقت عمرکوٹ غوثیہ جماعت کا قلعہ ہے، چند مہینے رہ گئے ہیں عمران خان کے آنے کے پھر مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوگا پھر ہم مظلوم عوام کی مالکی کریں گے ، پھر ان غریب انسانوں کی زندگی تبدیل ہوگی ان کے بچے بھی پرائیوٹ اسکولوں کی طرح سرکاری اسکولوں میں پڑہیں گے معیاری تعلیم ملے گی۔

اسپتالوں میں بھی ادویات ہونگی۔ دیہاتوں میں بھی خوشحالی آئیگی۔ مخالفین نے پی ٹی آئی کا جھنڈا لگانے پر ن کا پانی بند کیا ہم بھی لسٹیں بنا رہے ہیں ایک ایک سے حساب لیں گے، جنہوں نے ظلم کیا ہوگا زیادتی کی ہوگی سب کا حساب لیں گے، ایسے نہیں جائیں گے جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے۔ عمرکوٹ کو ترقی یافتہ بنا کر رہیں گے۔ ہم جہاں جلسہ کرنے جاتے ہیں وہاں پی پی والے آجاتے ہیں ۔

اب عمرکوٹ میں پی ٹی آئی چھا گئی ہے۔ پ پ والے پی ٹی آئی کے نقشہ پر چلنے کی کوشش کر تی ہے ان کے پاس نہ عمران خان جیسا لیڈر ہے نہ مخدوم جیسا، یہ نوکریاں بیچ رہے ہیں ، سرکاری ملازمین کو جلسہ دھمکیاں دے کر بلوا لیتے ہیں اگر جلسہ میں نہیں آئوگے تو نوکری سے نکال دیا جائے گا ایسے اپنے جلسوں میں بلواتے ہیں 30کروڑ عوام کے اپنے جلسے پر خرچ کردیئے ۔

سیہون کے جلسے کے لئے وزیر اعلیٰ نے گرائونڈ کے گیٹ کو ویلڈنگ کروا دی لیکن عوام کے دلوں پر کیسے ویلڈنگ کرو وہاں بھی عوام کا سمندر ہوگا۔ بلاول جو تقریر کرتا ہو وہ اس کو بھی پتا نہیںہوتا کیا کہتا ہے ۔ نواز شریف کی بیٹی شہزاری نہیں چور اور چور کی بیٹی ہے عوام کے مال کو لوٹا ہے ایک ایک پئسے کا عوام اب حساب لے گی۔ نواز زرداری بھائی بھائی اب جان چھڑائے گی پی ٹی آئی۔

۱یم این اے لال چند مالہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم صاحب عمرکوٹ کے اس گرائونڈ میں آج سمیت تین جلسے کر چکے ہیں چوتھے جلسے تک مخالفین خود بھاگ جائیں گے، عمرکوٹ شہر میں کرپشن عروج پر ہے مخالفین نے ہمارے لوگوں پر جھوٹے مقدمہ بنائے ، یہاں پر ہندو مسلم ایک ساتھ ہیں، انٹی انکروچمنٹ کے نام پر لوگوں کا معاشری قتلام کیا جارہاہے۔ لوگوں کو یہاں پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔

آبادگار وں کو یہاں ڈرایا دھمکیا جارہا ہے، ان کو فصل کے ریٹ نہیں مل رہے کاشتکار معاشی بحران کا شکار ہورہے ہیں۔ حکومت نے شاہ محمود حسین قریشی کے جماعت کے لوگوں کو بہت پریشان کیا ہے ہم ان کا حساب لیں گے۔ تاج محمد شاہ جیلانی نے کہا دیوالی تو کل تھی لیکن آج پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر ہندومسلم ایک ساتھ بیٹھے ہیں ، اور دیوالی منا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ساتھ غوثیہ جماعت جیلانی جماعت پوری عوام ساتھ ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومتی اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ جلسے سے پی ٹی آئی آئی رہنما ا ملک عامر ڈوگر نے کہا پاکستان میں اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اب وقت دور نہیں سندھ میں بھی مکمل چوروں کا خاتمہ ہوگا اور سندھ میں تبدیلی ہوگی۔ ہم خوش نصیب ہیں جن کو مخدوم شاہ محمود حسین قریشی جیسا لیڈر ملا، جس کو محترمہ نے بھی کہا کہ شاہ محمود حسین قریشی پ پ کا اثاثہ ہیں لیکن ۔

شاہ محمود حسین قریشی ان سیاستدانوں میں سے ہیں جن پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں ہے۔ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی انصاف کا پیغام لائے ہیں نکلوں ان غلامی کی زنجیروں کو توڑ دو۔ عوام کو اپیل ہے کے نکلے اپنے حقوق کے لئے نکلے ان لٹیروں کا ان چوروں کا راستہ روکے ۔ عوام کو اب غلامی سے نجات کے لئے شاہ محمود حسین قریشی کی شکل میں محمد بن قاسم آیا ہے نکلو اپنے حقوق کے لئے جنگ لڑو، پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے بھٹو کے نام پر لوگوں کو بہت دھوکے دے چکے ہیں یہ زرداری لیگ بن گئی ہے۔ عمران اخان کا ساتھ دو تحریک انصاف کا ساتھ ۔