ضلع اٹک میں تعمیرکیا جا نے وا لا ما ڈل مو یشی با زار31د سمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 23:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں تعمیرکیا جا نے وا لا ما ڈل مو یشی با زار تکمیل کے لئے 31د سمبر2017 کی ڈیڈ لا ئن مقر ر کی گئی ہے اوربعد از تکمیل اسے فی الفو ر فعال کیا جا ئے گا۔ اعلیٰ معیا ر کا نمو نہ یہ ما ڈل با زار ہر طر ح کی سہو لتوں سے آ را ستہ ہو گا ․ انہوں نے کہا کہ اس ماڈل مویشی بازار میں سڑکیں، شیڈز اور بلڈنگ, سیو ر یج سسٹم، و ٹرنری ہسپتا ل، چارہ کی دکا نیں،گروسری شاپ،مسجد،ٹیوب ویل اور آکشن ر نگ سمیت دیگرسہو لیات بھی د ستیاب ہو ں گی۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے آج کمشنرآفس را ولپنڈی میں ضلع اٹک میںتعمیر ہو نے وا لے ماڈل مو یشی بازار کی تعمیر کی پیش ر فت کا جا ئز ہ لینے کے لئے منعقد ہ اجلا س کی صد ارت کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میںڈ پٹی کمشنر اٹک را نا اکبر حیا ت ،ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر طا ر ق سلام ،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ محمد یونس،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک شاہد لطیف،منیجر ارحم واحد کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر اٹک را نا اکبر حیا ت نے مو قع پر ہو نے والے کا م کے با رے میں تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے کہا کہ کنٹر یکٹر اور بلڈ نگ ڈ یپا ر نمنٹ کی جا نب سے مو صو ل ہو نے والی شکا یا ت کے نتیجے میں سا ئٹ پر سے تجا وزات کے فوری خا تمے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہو ں نے یقین دہا نی کر وائی کہ تعمیر کے کا م میں کسی بھی قسم کی روکا وٹ کو دور کر نے کے لئے ضلعی انتطا میہ کا بھر پو ر تعا ون ہمیشہ سا تھ ر ہے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ کام کی ر فتا ر کے سا تھ ساتھ معیا ر کومد نظر ر کھا جا ئے ۔

انہو ں نے ایکسین بلڈ نگ کو ہد ایت کی کہ تما م تعمیر ی میٹر یل کے معیا ر کو یقینی بنانے کے لئے چیک ایند بیلنس ر کھیں اور ز یا دہ سے زیا دہ و قت فیلیڈ میں گز ا ریں تا کہ کا م کی ر فتا ر کا تیز کر کے مقر رہ مد ت میں اسے مکمل کیا جا سکے۔