راولپنڈی میں عالمی معیار کی آسڑو ٹرف بچھانے کا کام آخری مراحل میں ہے،سیکریٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 23:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سیکریٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں عالمی معیار کی آسڑو ٹرف بچھانے کا کام آخری مراحل میں ہے گورنمنٹ مسلم ہائر سکینڈری سکول کے شہناز شیخ سپورٹس سٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف بچھائے جانے کے بعد اس گرائونڈ میں بین الاقوامی معیار کے ہاکی مقابلے منعقد ہو ںگے جن مین مختلف ملکوں کی ہاکی ٹیمیں شرکت کریںگی اور اس سے ہاکی کھلاڑیوں میں ہاکی کے مقابلوں میں شرکت کے مواقع حاصل ہوں گے ا ور شائقین ہاکی کے دلچسپ کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہاکی گراونڈ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ہاکی سٹیڈیم کے گرد چار دیواری بلند کی جائے۔کھلاڑیوںاور آفشلز کے لیے مناسب سہولیات کا انتظام کیا جائے اور آسٹرو ٹرف کی دیکھ بھال کے لیے عملہ تعینات کیاجائے اس موقع پر پی ایچ اے کے افسران نے ہاکی سٹیڈیم کے باقی ماندہ کام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :