قدرتی ماحول کوماحولیاتی کثافتوں سے پاک کرکے ہم اپنے طرز زندگی بہتر بنا سکتے ہیں،جاوید علی خان،ڈاکٹر محمد عرفان خان کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 23:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) شہروں کے عالمی دن اور یو این Hebibat ڈے کے حوالے سے نیشنل کلینئر پروڈکشن سینٹر ، این سی پی سی مورگاہ میں منعقدخصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر UN-Hebitat جاوید علی خان اور اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد عرفان خان نے صحت مند زندگی ، خوشگوار ماحول اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر عملی اقدامات پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ قدرتی ماحول کوماحولیاتی کثافتوں سے پاک کرکے ہم اپنے طرز زندگی بہتر بنا سکتے ہیں اور شہروں میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے اثرات میں بھی ممکنا کمی لا سکتے ہیں۔

سیمینار میں سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوںکے طلباء وطالبات اور ماحولیاتی تحقیق کے اداروں کے ریسرچرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جاوید علی خان نے کہا کہ شہروں اور قصبوں کی آبادیوں کو ماحولیاتی تقاضوں سے ہم کرنا ضروری ہے تاکہ مکینوں کا معیار زندگی بہتر ہو ۔ انہوں نے ایسے گھروں کی تعمیر پر زور دیا جو عام آدمی کی استطاعت کے مطابق ہوں اور ان سے پائیدار ترقی کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے۔

ڈاکٹر محمد عرفان خان نے کہاکہ گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لئے انسانی رویوں میں مثبت تبدیل ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لئے سبزہ سے مزین عمارت اور ماحول دوست تعمیرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ کوآرڈینیٹر این سی پی سی ارشاد رامے نے نیشنل کلینئر پروڈکشن سینٹرکی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے ماحولیاتی آگاہی کے سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ ماہر ماحولیات این سی پی سی ثناء طاہر ، صدف یاسین ، بلال مذمل اور نسیم خان نے سیمینار کے انعقاد میں معاونت کی ۔

متعلقہ عنوان :