پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگی صوبائی وزیر نے ٹماٹروں کی کمی کے مسئلہ پر قوم کو کتے بلیاں کھانے کا مشورہ دیدیا

اپوزیشن اراکین اسمبلی سمیت عوامی حلقوں کاصوبائی وزیر کے مشورے پر سخت احتجاج‘ معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 23:12

پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگی صوبائی وزیر نے ٹماٹروں کی کمی کے مسئلہ پر قوم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگی صوبائی وزیر نے ٹماٹروں کی کمی کے مسئلہ پر قوم کو کتے بلیاں کھانے کا مشورہ دیدیا ‘اپوزیشن اراکین اسمبلی سمیت عوامی حلقوں کاصوبائی وزیر سے معافی مانگنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر شیخ علائوا لدین نے ایوان میں ٹماٹروں کی کمی کے مسئلہ پرا پوزیشن کی جانب سے نشاندہی پر کہا کہ قوموں پر جب مشکل وقت آتا ہے توہ کتے اور بلیاں بھی کھالیتے ہیں اگر ٹماٹر نہیں مل رہے تو یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس پر اتنی باتیں کی جائے ٹماٹر نہ ملیں تو کتے بلیاں کھالیں جس پرا پوزیشن اراکین نے اس پر حیر ت کاا ظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر سے معافی کا مطالبہ کر دیا جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی صوبائی وزیر کے اس مشورے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔