پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دیدی ،سیریز میں4-0 کی برتری حاصل
بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے
جمعہ 20 اکتوبر 2017 23:11
(جاری ہے)
بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کیلئے 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، دونوں کھلاڑی 69،69 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے کیا، دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف 2 رنز کے مجموعی اسکور پر اپل تھرنگا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ڈک ویلا بھی 30 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنرز کے آٹ ہونے کے بعد دنیش چندیمل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم وہ رن لینے کی کوشش میں سرفراز کے ہاتھوں رن آئوٹ ہوگئے جب کہ نئے آنے والے بیٹسمن سماراوکراما ڈک پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔سری لنکا کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب حسن علی کی گیند پر سری وردانے عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے۔بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے 4 میچوں میں 2 سنچریوں کی مدد سے 303 رنز بنالئے ہیں، وہ سیریز میں زیادہ اسکور بنانے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.