مختلف اشیاء پر حالیہ ڈیوٹیاں عائد کرنے کا مقصد درآمدی بل کم اور مقامی مینوفیکچررز کو مسابقت کے لئے سازگار ماحول مہیا کرنا ہے،ایف بی آر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:53

مختلف اشیاء پر حالیہ ڈیوٹیاں عائد کرنے کا مقصد درآمدی بل کم اور مقامی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایف بی آر نے کہا ہے کہ مختلف اشیاء پر حالیہ ڈیوٹیاں عائد کرنے کا مقصد درآمدی بل کم کرنا‘ مقامی مینوفیکچررز کو مسابقت کے لئے سازگار ماحول مہیا کرنا اور اقتصادی ترقی کا مزید فروغ ہے۔ جمعہ کو ایف بی آر سے جاری بیان کے مطابق یہ ڈیوٹیاں لگانے کا مقصد محصولات جمع کرنا نہیں بلکہ درآمدی بل میں کمی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملک میں درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ضروری اشیاء اور ایسی اشیاء جن کی متبادل مصنوعات ملک میں تیار ہوتی ہیں‘ کی بڑھتی ہوئی درآمد کم کرنے کے لئے ان اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان اشیاء کے مقامی تیار کنندگان کو بہتر مسابقتی ماحول ملے گا جس سے نمو بڑھے گی اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ بیان کے مطابق وصول ہونے والی ریگولیٹری ڈیوٹی حکومت کے برآمدی پیکج کے لئے مالی وسائل فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی جس سے ملک کی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ 731 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا تاثر درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :