ایس پی ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ سنگارپور میں منعقدہ پولیسنگ سسٹم اسٹرکچر ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے بعد لاڑکانہ پہنچ گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:53

لاڑکانہ ۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایس پی ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ محمد راشد ہدایت جاپانی حکومت کی جانب سے سنگارپور میں منعقدہ پولیسنگ سسٹم اسٹرکچر ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے بعد لاڑکانہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ پروگرام میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے 32 پولیس افسران نے شرکت کی جس کا مقصد کمیونٹی پولیس کو جدید ترین نظام کے ساتھ متعارف کروانا تھا تاکہ موجودہ دؤر میں عوام اور پولیس کے درمیان روابط اور اعتماد بحال ہو سکے۔