لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:53

لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار
لاڑکانہ ۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور روپوش 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عاقل پیر شیر پولیس نے دلانی ٹیوب ویل کے قریب قتل جیسے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم سلمان عرف عبدالغفور جتوئی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، نوڈیرو پولیس نے جوگی محلہ سے ملزم گلبھار کھوکھر کو ایک کلو ایک پاؤ چرس اور تین کلو بھنگ سمیت، ویہڑ پولیس نے ایری بنگلہ کے قریب اشتھاری ملزم عبدالستار جونیجو کو، ولید پولیس نے سٹی سکول کے قریب روپوش ملزم ببلو عرف عبدالنبی کوری کو، سول لائین پولیس نے دوران گشت اشتھاری ملزم علی حسن راجپر کو اور دڑی پولیس نے دوران چیکنگ قتل جیسے سنگین مقدمے میں اشتھاری ملزم ممتاز انڑ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :