فریال تالپور سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی ملاقات

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:53

فریال تالپور سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی ملاقات
لاڑکانہ ۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور ایم این اے فریال تالپور سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر ادیب الحسن کے وفد میں ڈاکٹر منظور حسین، ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر سرفراز اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم این اے فریال تالپور نے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندہ کے توسط سے سکھر و لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا قیام ڈاکٹر ادیب کا کارنامہ ہے، عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ افراد اپنے فرائض ایمانداری و لگن کے ساتھ سرانجام دیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی کا کہنا تھا کہ میڈیکل عظیم شعبہ ہے، اس سے وابستہ افراد لگن و ثابت قدمی سے کام کرِیں، ایسے اقدامات کئے جائیں کہ رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر مریضوں کا مفت علاج ہو۔

متعلقہ عنوان :