ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ مولانا عبدالغفور حیدری

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:53

سکھر۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدلغفور حیدری نے کہا ہے ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔،پاکستان ایٹمی، ملک بہادر افواج اور محب وطن قوم کی ریاست ہے اور عسکری قیادت اور قوم ملک دشمن عناصر کا مقابل کرنے کی قوت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پھول باغ خیرپور میں منعقدہ عظمت اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امیر زماں،مولانا راشد محمود سومرو،مولانا میر محمد ہنجراہ اور دیگر علماء کرام نے کہاکہ کسی کو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک دشمن عناصرافراتفری پھیلاکر ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیجانے کی کوشش کررہے ہیں ایسے عناصر کو پاکستانی قوم اتحاد یکجہتی بھائی چارگی کے ذریعے افواج پاکستان کی قیادت میں شکست دے گی۔