قومی انتخابات میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کیجانب سے کالج کادورہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:53

سکھر۔20اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) الیکشن کمشنرآف پاکستان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسعود احمد قریشی اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد یوسف مجیدانو نے قومی انتخابات میں ووٹ کی اہمیت ،ملکی ترقی اور خوشحالی میں طلبہ اور عوام کیجانب سے ووٹ کے درست استعمال میں اپنا کردار پیش کرنے کی بابت جاری مہم کے دوران گورنمنٹ سپیرئر سائنس کالج خیرپو ر کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات میں ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا ووٹ دیکر اپنا قومی فریضہ انجام دے، ، انہوںنے کہا کہ طلبہ نوجوان اور وہ افراد جن کے ووٹوں کا اندارج نہیں ہوا ہے وہ اپنا نام انتخابی فہرستوں میں درج کرائیں تاکہ اپنے علاقوں میں ووٹ استعمال کر کے اپنے موزوں امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال سکیں انہوںنے کہاکہ عام افراد میں اس بات کا شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ ووٹ ہمارا قومی حق ہے اس کے زریعہ سے ملک میں بہتری اور خوشحالی کے رستے کھلتے ہیں، انہوںنے کہاکہ 8300پر اپنے شناختی کارڈ کا میسج بھیج کر اپنا حلقہ انتخاب کی بابت معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، جبکہ ہر فرد اپنے ووٹ کے درست اندارج کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس موقع پرکالج کے پروفیسر ذوالفقار علی تالپور اور دیگر اساتذہ نے بھی ووٹ کی اہمیت پر لیکچر دیا۔

متعلقہ عنوان :