26 اکتوبر مفتی محمود کانفرنس عوامی ریفرنڈم ،جمعیت علماء اسلام پر عوام کے اعتماد کا نئے دور کا آغاز ہوگا،جے یو آئی کوئٹہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی ‘سینئر نائب امیر مولوی محمدسلیم ‘حاجی نور گل خلجی‘ مولوی عبدالغفور مدنی نے مختلف اجتماعات اقلیتی اجتماع یوحنا آباد کلی نواں کلی اور شہذاد کندن کے گھر پر کارنر میٹنگ اور الفجر یونٹ پشتون کے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 اکتوبر مفتی محمود کانفرنس عوامی ریفرنڈم ہوگا جمعیت علماء اسلام پر عوام کے اعتماد کا نئے دور کا آغاز ہوگا اور قوم پرستوں کے ناکامی کا واضح ثبوت ہوگا انہوں نے کہا کہ قوم پرست پارٹیاں ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے سے کتراتے ہیں اور جمعیت علماء اسلام عظیم اجتماع منعقد کرکے یہ ثابت کرے گی کہ قوم پرستوں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہیں اپنے ناقص کارکردگی کی وجہ عوام کو منہ دیکھانے کی قابل نہیں ہیں اپنے کردار کیوجہ سے اطراف میں چھوٹے چھوٹے پروگرام کرتے ہے ان کی ہمت نہیں ہوتی کہ ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کرسکے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے مفتی محمود کانفرنس کے لیے ایک فضاء قائم کیا ہے ہر طرف کارنر میٹنگز اور یونٹوں کے اجلاسوں نے عوام کو بیدار کیا ہے تمام یونٹس متحد ہوکر اور دن رات ایک کرکے مفتی محمود کانفرنس کو کامیاب کرنے کا عظم کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات تنظیم کی فعالیت میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں اور جمعیت علماء اسلام عوامی طاقت کے بل بوتے پر عالمی طاقتوں اور مقتدر قوتوں کو یہ پیغام دینا چاہنگے کہ عوام کا اعتماد ملک میں صرف اور صرف جمعیت علماء اسلام پر ہے لیکن اسکے باوجود ہمارے مینڈیٹ کو بار بار چرایا جاتا ہے عوام کے دلوں سے جمعیت علماء اسلام کی اہمیت کو نکالنے تمہارے تمام تر کوششیں ناکام ہونگے۔

متعلقہ عنوان :