حاجی غلام حسین کی رہائش گاہ پر کی پرزور مذمت کرتا ہوں،میر عبدالکریم نوشیروانی

یہ افسوسناک واقعہ ہمارے کلچر اور قبائلی روایات کے منافی اقدام ہے،جنرل سیکرٹری لیگ (ق) بلوچستان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات خاران میں بی این پی مینگل کے سابق صدر حاجی غلام حسین کی رہائش گاہ پر جو حملہ کیا گیا اور خواتین پر گولیاں برسائی گئیں میں اس واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں یہ افسوسناک واقعہ ہمارے کلچر اور قبائلی روایات کے منافی اقدام ہے یہ بات انہوں نے یہاں جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہی رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے علاقے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں اور اس کیلئے آج بھی انتظامیہ، پولیس بھرپور کوشش کررہی ہے خصوصاً وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ بھی شروع دن سے واشک، خاران، پنجگور میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں خاران واحد علاقہ ہے جہاں ہمارا انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ کوآرڈی نیشن مثالی ہے اور ہم ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سرگرداں ہیں جس میں ہمیں وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا بھرپور تعاون اور معاونت بھی حاصل ہے انہوں نے کہا کہ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر حاجی غلام حسین کی رہائش گاہ پر تحفظ کیلئے فورس تعینات کریں اور انہیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ گھر کی خواتین پر فائرنگ ہمارے کلچر اور قبائلی روایات کے منافی اقدام ہے ایسے واقعات کی ہم ہر فورم پر مذمت کریں گے اور کرتے رہیں گے اور ایسے واقعات کو قطعاًبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :