جیکب آباد کے ضلعی تعلیمی افسر سمیت 32ملازمین کو سیکریٹری نے عہدوں سے ہٹا دیا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء)جیکب آباد کے ضلعی تعلیمی افسر سمیت 32ملازمین کو سیکریٹری نے عہدوں سے ہٹا دیا نیب سے پلی بارگینگ کرنے والوں کے خلاف ہائی کورٹ کے حکم پر کاروائی عمل میں آئی تفصیلات کے مطابق نیب سے پلی بارگینگ کرنے والے جیکب آباد کے ڈی ای او پرائمری پریل شیخ،ٹی ای او اسرار بھنگرسمیت 32پی ایس ٹی ،ایچ ایس ٹی،او ٹی ،سبجیکٹ اسپشلسٹ کو ہائی کورٹ کے حکم پر سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر اقبال درانی نیعہدوں سے ہٹا دیا ہے جس کے بعد محکمی تعلیم کے ملازمین میں کھلبی مچ گئی ہے ضلعی تعلیمی افسر کی برطرفی کے بعد اب ڈی ای او پرائمری کی سیٹ خالی ہو گئی ہے اور ضلع جیکب آباد افسر کے بغیر چل رہا ہے۔