پشتونخوامیپ کا گورنمنٹ ہائی سکول پشتون کے ہیڈ ماسٹر مرحوم سلیم برق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:30

کوئٹہ ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پشتونخوامیپ کے پریس ریلیز میں گورنمنٹ ہائی سکول پشتون کے ہیڈ ماسٹر مرحوم سلیم برق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندہ گان کو صبرجمیل عطاء کرے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیم برق ایک شفیق استاد پشتون قومی تحریک کے ایک نظریاتی رکن تھے ۔

انہوں نے 3دہائیوں سے پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اور پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔ انہوں نے پارٹی کو کوئٹہ اور بالخصوص پشتون آباد کے علاقوں میں منظم کرنے میں اپنا ایک اہم کردار ادا کیا ۔ پارٹی ان کی قومی خدمات کو قدر کی نگاہ دیکھتی ہے پارٹی ان کے قومی جدوجہد پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔