پشتونخوامیپ کے بزرگ رکن حاجی محمد عمر کے انتقال پر پارٹی کے صوبائی صدرودیگر کا اظہار تعزیت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:29

کوئٹہ ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پشتونخوامیپ کے کارکنوں نعمت اللہ کاکڑ ، عصمت اللہ کاکڑ اور دوست محمد کے والد پارٹی کے بزرگ رکن حاجی محمد عمر کے انتقال پر پارٹی کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، سنیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل ، ایم این اے قہار خان ودان ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، نواب ایاز جوگیزئی ، اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے ،عبدالمجید خان اچکزئی ،سید قادر آغا ایڈووکیٹ، یوسف خان کاکڑ ، علائوالدین کولکوال نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندہ گان کوصبر جمیل عطاء کریں۔