کھیل ہی سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے، سپورٹس سے ناصرف انسان چست رہتا ہے بلکہ منشیات جیسی ناسور سے بھی دور رہتا ہے، ایس ایس پی کوئٹہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:29

کوئٹہ ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایس ایس پی یٰسین ملک سلیم لہڑی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے‘ کھیل ہی سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے‘ سپورٹس سے ناصرف انسان چست رہتا ہے بلکہ منشیات جیسی ناسور سے بھی دور رہتا ہے کھیلوں کے میدان کو آباد دیکھ کر دل کو خوشی ہوتی ہے‘ نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس کو بھی وقت دیا کریں تاکہ ذہنی تناؤ اور دیگر بیماریوں سے دور رہا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں آٹھ اگست شہداء فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی آر ایس پی کوارڈینٹر سردار اکبر ترین قبائلی رہنما ملک سعداللہ جان ترین بھی موجود تھے ایس ایس پی ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ٹیلنٹ دیکھ کر انکی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے کھلاڑیوں کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہوں نے فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کمیٹی ممبران کو داد دی ۔

متعلقہ عنوان :