پاکستان میں بسنے والے ہندو مذہب کے افراد کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے ،صدیق الفاروق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:29

سیالکوٹ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ملک کی تعمیر و تر قی میںاقلیتی برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اسلام ہمیں اخوت ،رواداری ،بھائی چارے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے۔پاکستان میں بسنے والے ہندو مذہب کے افراد کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے اور اقلیتوں کو جو مراعات یہاں حاصل ہیں وہ دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ۔

پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتیں پا کستانی ہیں اور انکو تمام بنیادی حقوق حاصل ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے سیالکوٹ کے علاقہ پسرور کے نو احی گا ئو ں چور منڈامیں واقع تاریخی مندر کے اچانک دورے کے دوران کیا۔انہوں نے مندر کی خستہ حالی پر نو ٹس لیتے ہو ئے کہاں کہ جس طرح کرشنا مندر ،کالی باڑی مندر اور سادھوبیلہ مندر سمیت دیگر ہندوئوں کے مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اس تاریخی مندر کی بھی خستہ حالی ختم کرتے ہو ئے تزئین وآرائش کی جا ئے گی ۔جس کے انہوں نے موقع پر ہی احکامات جا ری کر دئیے ۔ اس مو قع پر ڈپٹی ایڈ منسٹریر متروکہ وقف املاک سیالکوٹ سمیر ارضوی،ملک آیاز حسین تحصیلدار اور سب انسپکٹرمتروکہ وقف املاک رانا نوید موجود تھے ۔ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے اچانک دورے اور مندر کی حالت زار بہتر کر نے کے احکامات پر ہندو رہنما اشوک کمار ، رتن لا ل ،شام لال ،چاند سمیت نے مندر کی تعمیر وترقی کے احکامات جاری کرنے پرصدیق الفاروق کی خدمات کو سراہا۔

چیئر مین صدیق الفاروق نے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ سیالکوٹ کے افسران و اہلکاروں کی ذمہ دارانہ خدمات کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ اپنی فرائض کی ادا ئیگی ہمارا اولین فرض ہے جس میں کو تا ہی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :