سی پی او کی د رخواست پر کمشنرملتان نے نائلہ شاہ اور بیٹے کو دارالفلاح داخل کروادیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:29

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ نائلہ شاہ سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر کا سٹی پولیس آفیسرملتان محمد سلیم اور ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح نجی ٹی وی پر چلنے والی ماضی کی معروف اداکارہ کی زندگی سے متعلق چلنے والی خبر کے بعد افسران کے حکم پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن II شبینہ کریم خان اور ڈی ایس پی گلگشت نصر اللہ وڑائچ فوری طور پر نائلہ شاہ کے پاس پہنچے اوراداکارہ کے بازو پر چوٹ ہونے کی وجہ سے اسے بیٹے سمیت نشتر ہسپتال علاج معالجہ لے کر گئی. سی پی او ملتان کی درخواست پر کمشنر ملتان بلال بٹ کی منظوری کے بعد نائلہ شاہ اور اسکے بیٹے کو دارالفلاح داخل کروا دیا گیا ہی.جہاں اسے رہائش, کھانا پینا اور دیگر ضروریات زندگی کی مفت سہولیات میسر ہوں گی۔

یاد رہے شو بز کی دنیا کا چمکتا ستارہ نائلہ شاہ کو اس کے شوہر کی وفات کے بعد اسے اس کے گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ جو کہ پچھلے تین ماہ سے اپنے سات سالہ بچے کے ہمراہ گول باغ میں بے یارو مددگار رہ رہی تھی۔