ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کا نشترروڈ تجاوزارت کے خلاف بھرپورآپریشن

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:29

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ کی ہد ایت پر ضلعی انتظا میہ اور ٹر یفک پولیس نے گز شتہ روز نشتررو ڈ پر تجا وز ات کے خلا ف بھر پور آ پر یشن کر کے بھا ر ی مقد ار میں سا ما ن اور ریڑ ھیا ں قبضے میں لے لیں ۔آ پر یشن کی قیا د ت اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر فا روق ڈو گر نے کی جبکہ سول ڈ یفنس اہلکا رو ں اور میو نسپل کار پو ریشن کے عملے نے بھی آپر یشن میں شر کت کی ۔

انسداد تجا وزا ت سکو اڈ نے نشتر چوک سے آ پریشن کا آ غاز کر تے ہو ئے سٹر ک کے دونوں اطر اف قائم پختہ تعمیر ات مسما ر اور ہسپتا لوں اور میڈ یکل سٹو ر ز کے بل بو رڈ اور ریڑ ھیا ں قبضے میں لے لیں ۔اس موقع پر تا جر وں اور تجا وز ات ما فیا کی جا نب سے مز احمت اور کار سر کار میں مد اخلت پر مقد مہ بھی در ج کر ایا گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کو ارٹر فا روق ڈو گر نے نشتر روڈ کے تا جروں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ کے سخت احکا ما ت پر کسی قسم کی تجا وز ات سٹر ک پر آ نے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ۔

نشتر رو ڈ شہر کی حسا س تر ین گز ر گا ہ ہے جہا ں سے روزا نہ متعدد ایمبو لینس گز رتی ہیں تا ہم تجاوز ات کے با عث نشتر ایمر جنسی وارڈ کا را ستہ مکمل بلا ک رہتا ہے جو کسی صو ر ت قبو ل نہیں ۔انہو ں نے کہا کہ میو نسپل کا رپو ریشن کی جا نب سے نشتر رو ڈ پر مستقل انسد اد تجا وز ات کیمپ قا ئم کر دیا گیا ہے جہا ں 24 گھنٹے مختلف شفٹو ں میں عملہ ڈ یو ٹی سرانجا م دے گا ۔فا روق دو گر نے کہا کہ حکو مت کسی کا روزگا ر چھیننانہیں چاہتی تا ہم سرکاری شاہر ائو ں پر ٹر یفک بلا ک کر نے کا عمل انتہا ئی افسوسنا ک ہے ۔ضلعی انتظا میہ روز انہ کی بنیادو ں پر آ پر یشن جا ری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :