دیسی داؤئیں ، معجون، مربے ، کھانے والے ہوشیار باش

انتیس ہزار کلومربہ، 11ہزار کلو خام مال، 169نیلے کیمیکل ڈرم برآمد،مالک فرار، ایک گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:27

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیا ء خورونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔اس سلسلے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے شاہدرہ کے علاقے میںگلے سڑ ے پھلوں اورکیمیکل سے مربہ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے قریبی گاؤں بدو میں کاروائی 29 ہزار کلومربہ، 11ہزار کلو خام مال، 169نیلے کیمیکل ڈرم برآمد کیے گئے اور بغیر لائسنس کام کرنے والی فیکٹری کے تیار مربوں میں پھپھوندی اور الی بھی لگی پائی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا جو کہ موقع سے فرار ہو گیا مگر ساتھی پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز)رافیعہ حیدر کاکہنا تھاکہ ویجیلنس سیل کی اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کی تو مربے بنانے والی فیکٹری کیمیکل ،فلیور، سکرین اور گلے سڑے پھلوں کا استعمال کر کے ہربل اور دیسی ادویات تیار کرنے والوں کو فروخت کرنے میں ملوث تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری فوڈ سپلائرز کے خلاف مؤثر طریقے سے سرگرم ہے اور ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

مزید کارروائیوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر دو معروف فوڈپوائنٹس سیل کردئیے جبکہ چار کو مجموعی طور پر 46500 روپے کے جرمانے عائد کیے۔ مین روڈ اقبال ٹائو ن میں واقع او پی ٹی پی فاسٹ فوڈ سٹوریج ایریااوربسٹا می روڈ پر واقع سونا بریڈرسک پروڈکشن ایریا کوصفائی کے ناقص انتظامات، گندے برتن دھونے والا ایریا، فوڈ لائسنس کے نہ ہونے،کیڑے مکوڑوںکی موجودگی ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بنیاد پر سیل کر دیا۔

مزید برآں شیر پائو ں برج غو ث اعظم مارکیٹ میں واقع بیک ویل برگر اینڈ شوارما کو 25,000/-،بسٹامی روڈ پر واقع پکیزا بریڈ پروڈکشن ایریا کو 15,000/-،بر کٹ مارکیٹ میں واقع مظہر چکن اینڈ مٹن شاپ کو 2,000/-اور وسن پورہ میں واقع حافظ سویٹس کو 4,500/- روپے کے جرمانے کیے گئے۔