لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے سموگ پالیسی کا مسودہ پیش

حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرواتا ہوں اس پالیسی کو 24گھنٹوں کے اندر اندر نافذ کردیا جائے گا‘سرکاری وکیل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے سموگ پالیسی کا مسودہ پیش جبکہ سرکاری وکیل نے حکومت کی طرف سے یقین دہانی کروائی اس پالیسی کو 24گھنٹوں کے اندر اندر نافذ کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پالیسی کے مطابق ہوا میں آلودگی جانچنے کے نظام میں توسیع کی جارہی ہے ،ماحولیاتی آلودگی کے رولز کو ماحولیات کے قوانین کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹرل لیبارٹری کو اپ گریڈ کیا جائے گا،لاہور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے صنعتی یونٹس میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔فاضل جج نے اس معاملے پر ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 7نومبر پر ملتوی کردی۔درخواست گزار شیراز ذکاکی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردیوں کا موسم آ گیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے ابھی تک سموگ پالیسی ہی منظور نہیں ہوئی لہذا عدالت سردی آنے سے قبل سموگ پالیسی نافذ کرنے کا حکم دے۔