پنجاب حکومت نے رینجرز کو صوبے بھر میں سرچ آپریشن اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے حاصل خصوصی اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کردی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:27

پنجاب حکومت نے رینجرز کو صوبے بھر میں سرچ آپریشن اور دہشت گردوں کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت نے رینجرز کو صوبے بھر میں سرچ آپریشن اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے حاصل خصوصی اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے، پنجاب حکومت نے صوبے میں دہشت گردی کی پے در پے وارداتوں کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے گزشتہ سال رینجرز کو خصوصی اختیارات تفویض کئے تھے اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت جمعہ رات 12 بجے ختم ہونی تھی۔

متعلقہ عنوان :