Live Updates

آصف زرداری نے شریف خاندان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا

گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے ، ہم نے تمام پیغامات مسترد کردئیے ، مومن ایک سوراخ سے دوسری دفعہ ڈسا نہیں جاتا، سنگین مقدمات کے باوجود یہ لوگ دندناتے پھرتے ہیں، نوازشریف اور انکے خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے، قوم سسلین مافیا کے کارناموں کے بارے میں ضرور پڑھے،اس نے پاور گیم کے ساتھ ساتھ ہزاروں غلط کام کئے ،ڈر ہے نواز شریف اور انکے ساتھی بھی اسی طرح کے کام نہ کررہے ہوں،نواز شریف اور شہباز شریف متضاد بیانات کے ذریعے قوم کو گمراہ کررہے ہیں پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربرا ہ اور سابق صدر مملکت کا بیان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:25

آصف زرداری نے شریف خاندان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا
لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربرا ہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شریف خاندان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سنگین مقدمات بننے کے باوجود یہ لوگ دندناتے پھرتے ہیں، نوازشریف اور انکے خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے، ان کو اسی طرح احتساب کی چکی سے گزارا جائے جس طرح ہمار احتساب کیا گیا تھا ، گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے لیکن ہم نے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کردئیے ہیں، مومن ایک سوراخ سے دوسری دفعہ ڈسا نہیں جاتا، قوم سے کہتا ہوں کہ وہ سسلین مافیا کے بارے میں ضرور پڑھیں کہ وہ کیا کرتا تھا وہ صرف پاور گیم ہی نہیں کرتا تھا بلکہ اور بھی ہزاروں غلط کام کرتا تھا، مجھے ڈر ہے کہیں نواز شریف اور انکے ساتھی بھی اسی طرح کے کام نہ کررہے ہوں،از شریف اور شہباز شریف متضاد بیانات کے ذریعے قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کوبلاول ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ آصف زرداری نے کہاکہ نوازشریف اور انکے خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے، ان کو اسی طرح احتساب کی چکی سے گزارا جائے جس طرح ہمار احتساب کیا گیا تھا،ان کے خلاف کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے لیکن مومن ایک سوراخ سے دوسری دفعہ ڈسا نہیں جاتا، ہم نے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کردئیے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے تو سیف الرحمٰن کے احتساب بیورو کا بھی احتساب برداشت کیا ہے ا ٓج یہ نیب کے بارے میں باتیں کررہے ہیں انہیں یاد ہونا چاہیے کہ ان کا اپنا نیب کیا کرتا رہا ہے،آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کا وی آئی پی پروٹو کول کے ساتھ احتساب کیا جارہا ہے،جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیںہوگا ہم نہیں مانیں گے، شریف فیملی کا فرد ہو تو ایک دن میں ضمانت ہوجاتی ہے، ہمارے لوگوں کی اڑھائی سال بعد ضمانت ہوتی ہے،یہ کیسا احتساب ہے، سابق صدر مملکت نے کہا کہ جس طرح ہمارا ٹرائل ہوتا رہا ہے کبھی ایک جگہ پھر دوسری جگہ کاش شریف فیملی کا ایک کیس میں وہی ٹرائل ہوجائے،ہمیں تو پہلے گرفتار کیا جاتا تھا پھر جیل بھیجا جاتا تھا پھر کیس ڈھونڈے جاتے تھے ان کے خلاف تو سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمات بنے ہیں اس کے باوجود یہ دندناتے پھرتے ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے ،انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف کو اس وقت 90 کی دہائی میں احتساب یاد نہیں تھا جب ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا پھر انہیں اپنے تیسرے ساڑھے چار سالہ دور میں انصاف یاد نہیں آیا جب ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیلوں میں بھیجا گیا اس وقت شریف خاندان فرعون بنا ہوا تھا، آصف زرداری نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ وہ سسلین مافیا کے بارے میں ضرور پڑھیں کہ وہ کیا کرتا تھا وہ صرف پاور گیم ہی نہیں کرتا تھا بلکہ اور بھی ہزاروں غلط کام کرتا تھا، مجھے ڈر ہے کہیں نواز شریف اور انکے ساتھی بھی اسی طرح کے کام نہ کررہے ہوں،اگرانہوں نے ایسا کیا تو قوم ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف متضاد بیانات کے ذریعے قوم کو گمراہ کررہے ہیں،یہ دونوں کے ایک دوسرے کی وارداتوں کے ہزاروں راز جانتے ہیں، مغل بادشاہ کو پتہ ہونا چاہیے کہ قوم ان کے جنگل سے آزادی چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب وزیراعظم ہے نہ ہی ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ اس کے باجود لاہور میں انکے ساتھ 3ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی کرتے ہیں اور 40سرکاری گاڑیوں کا استعمال کررہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیںایل این جی کے ہرجہاز پر 4 ملین ڈالر کمیشن مل رہا ہے،اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ انہوں نے پائپ لائن معاہدوں کوختم کیوں کیا، ایران گیس پائپ لائن معاہدہ سے پاکستان کو سستی گیس ملتی ارو ملک ترقی کرتا لیکن نواز شریف ذاتی مفاد کیلئے پاکستان کے مفاد کو قربان کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات