مویشی پال حضرات کو جانوروں کے لئے مزل مکسچر فراہم کرنے کیلئے 20 سہولت سنٹرز کام کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:22

فیصل آباد۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام مویشی پال حضرات کو جانوروں کے لئے مزل مکسچر فراہم کرنے کے لئے ڈویژن بھر میں 20 سہولت سنٹرز کام کر رہے ہیں جہاں مزل مکسچر ‘یوریا مولیس بلاک اور معدنی نمک رعایتی نرخوں پر میسر ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد نواز ملک نے بتایا کہ مویشی پال حضرات کو ان کے جانوروں کی صحت برقرار رکھنے کے لئے آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے تاکہ جانوروں کو بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والی جسمانی کمزوری سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں میں سوتک کی بیماری سے خون میں کیلشم کی کمی ہوتی ہے جس کے کنٹرول کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جانوروں کی علاقائی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزل مکسچر کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔