2018کے انتخابات کے لیے اسلامی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔لیاقت بلوچ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:22

جھنگ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے مر کزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ2018کے انتخابات کے لیئے اسلامی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دینی جماعتوں سے اتحاد کے بارے میں حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ دینی جماعتوں کے آپس میں فروعی اختلافات کی وجہ سے مخالفین کو فائدہ ہو رہا ہے ا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین آزاد عدلیہ اور جمہوری عمل کو ہر صورت جاری رہنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ احتساب کا عمل صرف نواز شریف کے خاندان پر نہیں رکنا چاہیے بلکہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جو پٹیشن ملتوی کی گئی تھی اس کوفوری طور پر سماعت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمر ان خان کو بھی عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :