ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بھرپور امداد کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:22
(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ شورکوٹ کے ریسکیو اسٹیشن میں ایمرجنسی سروسز کیلئے تین ایمبولیس،ایک ا ٓگ بجھانے والی گاڑی اورتربیت یافتہ عملہ تعینات ہے جو شورکوٹ شہر اور کینٹ سمیت گڑھ مہاراجہ، گڑھ موڑ اور احمد پور سیال اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ایمرجنسی سروس فراہم کررہے ہیں ۔
ڈی او ایمر جنسی نے بتایا کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ریسکیو اسٹیشن کی عمارت تکمیل کے مراحل میں ہے تاہم ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں ایمرجنسی سنٹر قائم کرکے وہاں ایمبولینسز اور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جا چکا ہے جو اٹھارہ ہزاری کے علاوہ خوشاب روڈ ،بھکر روڈ اور لیہ روڈ سے ملحقہ علاقوں میں ایمرجنسی سروسز فراہم کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ان تمام سب اسٹیشنز کو ضرورت پڑنے پر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ہر قسم کی معاونت اور سپورٹ فراہم کی جاتی ہے اور ریسکیو سروسز کو چوبیس گھنٹے بحال رکھنے کے لئے گاڑیوں اور تمام آلات کی وقتا فوقتا ٹیکنکل انسپکش بھی کی جاتی ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں کا ماہانہ فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جاتا ہے تاکہ وہ مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔ انہوںنے بتایا کہ شدید زخمیوں کو بروقت ہسپتال سے طبی امداد کو فراہمی کویقینی بنانے کے حوالہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹرام سنٹر میں ریسکیو سنٹر قائم کیا جا چکاہے۔انجینئر علی حسنین نے مزید بتایا کہ ریسکیو1122کے شعبہ کمیونٹی ایجوکیشن سروسز کے تحت مختلف تعلیمی اور دیگر اداروں میں حادثات اور دیگر ایمرجنسی سے بچائو اور طبی امداد کے حوالہ سے تربیت بھی دی جاتی ہے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریسکیوکے ایمرجنسی نمبروں پر غیر ضروری کال کرنے سے پرہیز کریں ۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.