تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل رکشہ میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق چار شدید زخمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:22

جھنگ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جھنگ میں چنیوٹ روڈ پر اڈا کھیوہ کے قریب تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل رکشہ کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اڈا کھیوہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پانچ افراد جا رہے تھے کہ سامنے سے آ نے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 29سالہ امتیاز موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ارشاد بی بی ،زرینہ بی بی،صادق ،عائشہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :