چنیوٹ، ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم تین افراد شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:22

چنیوٹ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) لاہور روڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہرسہ شیخ کے قریب ٹرالی نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار ناظم علی والد احمد علی ، غلام علی ولد شیر محمد ، علی اصغر ولد وریام شدیدزخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا۔دریں اثناء محلہ رشیدآباد چوہدری کالونی کے میدان سے ایک نومولود بچی کی لاش ملی ہے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اور پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد بچی کی لاش ایدھی ویلفیئر سنٹر کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :