ختم نبوت کے معاملہ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔مولانافضل الرحمن

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:22

چنیوٹ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا تمام دینی سیاسی جماعتیں کسی بھی صورت اسے قبول نہیں کرینگی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں آنیوالے بل اور اس کے پیچھے چھپے لوگوں کی حقیقت تک جائیں گے۔

تقسیم کیے جانیوالے اور پاس کرانے کے وقت سامنے آنیوالے بلوں میں فرق تھا احتساب کا عمل اگر شروع ہے تو اس سے گزرنا ہی پڑے گا۔ عدلیہ اور فوج پر تنقید سے غیر ملکی فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ احتساب کا عمل وسیع اورغیر جانبدارانہ طریقے سے ہونا چاہیے ۔ ڈرامہ خان عدالتی اشتہاری مفرور ہے اس پر کیا بات کروں کرپشن کے خاتمے کی باتیں کرنیوالے ڈرامہ خان کے سیاسی بغل بچے کون ہیں سب جانتے ہیں ایمپائر کی انگلی اُٹھانے کی باتیں کرنیوالوں سے منی ٹریل نہیں دی جارہی ڈرامہ خان کو اب عدالتوں کا سامنے کرنے سے خوف محسوس ہورہا ہے ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ختم نبوت کے معاملے پر تمام دینی ، سیاسی جماعتیں متفق ہیں ۔

(جاری ہے)

جامعہ دارالعلوم مدنیہ میںعصر کی نماز کے بعد ممبر صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی اور دیگر علماء کرام کے ہمراہ استاد العماء اور پنجاب کے مرکزی رہنما جمعیت اسلام حضرت مولانا عبدالوارث کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور ان کی دینی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی وہ ختم نبوت کانفرنس کے بعد مولانا عبدالوارث کی تعزیت کے لیے خصوصی طور پر ان کے مدرسے میں تشریف لائے ۔