پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور ایم این اے فریال تالپور سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی

حکومتِ سندہ کی توسط سے سکھر و لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا قیام ڈاکٹر ادیب کا کارنامہ ہے، فریال تالپور

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:22

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور ایم این اے فریال تالپور سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر ادیب الحسن کے وفد میں ڈاکٹر منظور حسین، ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر سرفراز اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم این اے فریال تالپور نے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو ان کی بیش بھا خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندہ کی توسط سے سکھر و لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا قیام ڈاکٹر ادیب کا کارنامہ ہے، عوام کو بھتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیئے ڈاکٹر ادیب رضوی سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل کے شعبہ سے وابسطہ افراد اپنے فرائض ایمانداری و لگن کے ساتھ سرانجام دیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی کا کہنا تھا کہ میڈیکل عظیم شعبہ ہے، اس سے وابسطہ افراد لگن و ثابتقدمی سے کام کرِیں، ایسے اقدامات کیے جائیں کہ رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر مریضوں کا علاج مفت ہو۔