سابق صدر آصف زرداری نے شریف خاندان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:04

سابق صدر آصف زرداری نے شریف خاندان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء) سابق صدر آصف زرداری نے شریف خاندان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری شریف خاندان کیخلاف کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔ آصف زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ شریف خاندان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

چونکہ شریف خاندان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے لہذا سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر انہیں گرفتار کیا جائے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ انہیں تو پہلے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں کیسز بنائے گئے تھے۔ لیکن شریف خاندان کو چھوڑ دی جا رہی ہے۔ شریف خاندان کیخلاف کیسز موجود ہیں لہذا انہیں تاخیر کیے بنا گرفتار کر لیا جانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :