پاکستان رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور طویل المدت تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان فلم اور براڈکاسٹ کے شعبہ میں تبادلوں سے عوامی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی

وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی رومانیہ کے سفیر نکولائی سے گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:18

پاکستان رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور طویل المدت تعلقات قائم کرنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب سے رومانیہ کے سفیر نکولائی جی اوا نیملاقات کی ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں میں فلم اور براڈکاسٹ کے شعبہ میں تبادلوں سے عوامی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ فلم اور براڈکاسٹ کے شعبہ میں تبادلوں سے کلچر،ورثہ اور اقدارکو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلم ایک ایسا طاقتور میڈیم ہے جس سے دوسروں کے کلچر کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم سے دوسروں کے قومی ورثے اور اقدارکو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی رومانیہ میں دکھائے جانے سے پاکستانی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان 60 اور 70 کی دہائی میں زیادہ فلمیں بنانے والا ملک تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں سے قومی ہم آہنگی اور ملکی تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملتی تھی۔موجودہ حکومت پرامن بقائے باہمی کے حقیقی بیانیے پر بھرپور انداز میں عمل پیرا ہے اور پاکستان نے امن وا مان کی صورتحال اور معاشی میدان میں قابل ذکر ترقی کی ہے۔رومانیہ کے سفیرنکولائی جی اوا نیکہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے جہاں جمہوریت فعال ہے اور میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے۔

رومانیہ کے سفیر نے دونوں ملکوں کے صحافیوں کے تبادلوں،ٹریننگ پروگرامز سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں مدد لینے کی تجویز دی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اس پر کہا کہ اس سلسلے میں انفارمیشن،کلچر،براڈکاسٹ اور ورثے کے شعبوں میں ایم او یوز کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رومانیہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور طویل المدت تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔