ملک میں مسائل کے خاتمہ اور ترقی کے لئے میاں نواز شریف کی قیادت انتہائی ضروری ہے،خوش اختر سبحانی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:17

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سابق صوبائی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما چودھری خوش اختر سبحانی نے کہا ہے کہ قوم ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنا چاہتی ہے ۔ ملک میں مسائل کے خاتمہ اور ترقی کے لئے میاں محمد نواز شریف کی قیادت انتہائی ضروری ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنا چاہتی ہے ۔

میاں محمد نواز شریف قوم کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں آئند ہ انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سازشیوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے ۔ عوام اور پاکستان کے خلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی ۔ مخالفین آئندہ انتخابات میں ہار کے خوف سے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں ۔ اب بھاگنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) جمہوریت پر یقینی رکھتی ہے اور جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے اور جمہوری عمل کو مظبوط بناکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر لائیں گے اور سی پیک کے خلاف منفی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے اور سی پیک کا عمل بھی فوری مکمل کیا جائے گا اورپاکستان میں ٹیکنوکریٹ یا قومی حکومت نہیں بن رہی ۔

غیر جمہوری اور چور دروازوں سے اقتدار کے خواہشمند افواہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :