جڑانوالہ ، بجلی چوروں کے خلاف کاروائی،15افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:17

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایس ڈی او سرو ر شہید سب ڈویژن کا ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او سرور شہید سب ڈویژن جڑانوالہ میاں نوید احمد نے ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کے ہمراہ کریک ڈائو ن کرتے ہوئے 648گ ب میں کامیاب چھاپے مار کرڈائریکٹ کنڈے ڈال کربجلی چوری میں ملوث 6افراد محمد عالم مقصود احمد ، گلزار احمد ، شاہد محمود، محمد اسلم، ساجد خورشید، کے گھروں کے میٹر اتار کر مقدمات کے لیے تھانہ صدر پولیس کو استغاثہ دائر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او میاں نوید احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور ی میں ملوث عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ بجلی چور ی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔ قبل ازیں بھی بجلی چوری میں ملوث 15افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں۔ میاں نوید احمد نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوںنے اس عزم کو اعادہ کیا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں جاری رکھی جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :