سجاول میں دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی جانب سے گھروں دکانوں پر چراغاں کیاگیااور مندروں میں خصوصی پوجاکی گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:17

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) سجاول میں دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کی جانب سے گھروں دکانوں پر چراغاں کیاگیااور مندروں میں خصوصی پوجاکی گئی ،جبکہ گذشتہ رات پٹاخوں اور آتش بازی کا مظاہرا کیاگیاجس سے پورا شہرجاگ اٹھا، بعض شہریوں کی شکایات پر پولیس نے رات گئے پٹاخے بند کرانے کی کوشش کی تاہم ہندو آبادی کے گھروں سے پٹاخے پھوڑنے کی آوزیں رات گئے تک جاری رہیں،علاوہ ازیں دیوالی پر ہندوآبادی نے مسلم دوستوں کو بھی تحائف اور دعوتیں دیکر اپنی خوشی میں شریک کیا۔