ایکسائیز پولیس کی قومی شاہراہ وردگ پیٹرول پمپ چیک پوسٹ پر کاروائی ،15کروڑ سے زائدعالمی مالیت کی 19کلو ہیروئن برآمد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:16

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایکسائیز اینڈنارکوٹیکس پولیس کی قومی شاہراہ وردگ پیٹرول پمپ چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاع پر کاروائی 15کروڑ سے زائدعالمی مالیت کی 19کلو ہیروئن برآمد ایک گرفتار ایکسائیز کے انسپکٹر شمس الدین چاچڑ نے کندھ کوٹ ایکسائیز تھانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکے ملزم عبدالمنان ولداول خان پٹھان سے جوپشاورکے پی کے کامکین ہے ٹرالرکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کی گئی ہے جس پرنارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہیروئن کی ٹیسٹ کیلئے روہڑی لیبارٹری بھیج دیا گیا ملزم کو سیشن جج کندھ کوٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :