بچوں میں مہلک امراض کے علاج اورسرجری آپریشن کے لئے بھرپورانتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد سلیم راجپوت نے کہاکہ ہے کہ بچوں میں مہلک امراض کے علاج اورسرجری آپریشن کے لئے بھرپورانتظامات کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں نجی شعبے کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وہ حاجیانی ڈے نائٹ ہسپتال میں ظہوراخترفائونڈیشن اورالمصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام دوروز کٹے ہونٹ،کٹے تالومفت سرجیکل کیمپ کے دورے کے موقع پرانتظامیہ،معززین اورسول سوسائٹی افراد سے خطاب کررہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن محکمہ صحت اورپرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے تعاون سے وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر خصوصاًبچوں میں مہلک امراض کے علاج اور سرجری آپریشن کے لئے بھرپوراقدامات کررہی ہے اور اس سلسلے میں کئی بڑے یونٹ اورمراکز مختلف مقامات پر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے کئی منصوبوں پر تیزی سے کام بھی جاری ہے،انہوں نے حاجیانی ڈے نائٹ ہسپتال میں لگائے گئے کٹے ہونٹ کٹے تالومفت سرجیکل کیمپ کا دورہ کیااورڈاکٹرز،اسٹاف اورمریضوں سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر پروفیسرڈاکٹراشرف گناترا،ڈاکٹر اسداعوان،ڈاکٹراقبال ہارون نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کٹے ہونٹ کٹے تالوں کی مفت سرجری کے لئے 10واں کیمپ لگایاگیا اورکل 37کیمپ لگائے جائینگے،کیمپ کے پہلے روزاو پی ڈی میں 75مریضوں کو داخل کیاگیا کا تعلق رحیم یارخان،دادو،سہون شریف ، تھرپارکر ، نواب شاہ ، حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے دیگر علاقوں سے ہے،ان مریضوں میں 26مریضوں کے کٹے ہونٹ اورکٹے تالوکی مفت سرجری کی جائے گی اورادویہ سمیت مکمل صحت یابی تک مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کو کھانا اوردیگر سہولتیں بھی ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے ہسپتال انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایااورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے تمام مسائل کے حل کے لئے جلد متعلقہ اداروں اورپرائیویٹ سیکٹر کے افراد کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایس ایس پی حیدرآباد سید پیرمحمد شاہ،ایس پی کوٹری سوہائی عزیزسمیت سول سوسائٹی،تاجربرادری اورمعززین شہر نے بھی کیمپ کادورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :