آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی: ائیر چیف مارشل ..
تازہ ترین : 1
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی: ائیر ..

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی: ائیر چیف مارشل سہیل امان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2017ء) آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ائیر ہیڈ کوارٹر میں - ائیر پاورکے موضوع پر منعقدہ عالمی سیمینا رکے اختتامی سیشن میںکہی۔ پاک فضائیہ کے زیر اہتمام منعقدہ اس دو روزہ سیمینار کے اختتامی سیشن میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس سیمینار میں 18ممالک کی فضائی افواج سے آنے والے مقررین اور مبصرین نے -" ایمرجنگ ٹرینڈز اِن ائیر پاور-" کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سیمینار کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ انہوں نے اس سیمینار میں غیر روایتی خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ائیر پاور کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے مسلح افواج کے ساتھ مل کرضرب عضب اور آپریشن ردالفساد جیسے کامیاب آپریشنز کا بھی ذکر کیا۔اسی ضمن میں انہوں نے دوست ممالک کی فضائی افواج کو حال ہی میں قائم کردہ پاک فضائیہ کے ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس میں تربیتی تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ پاک فضائیہ کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران ،پاکستان میں موجود غیر ملکی دفاعی اور فضائی اتاشی، دفاعی تجزیہ کار اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمایاں افراد بھی اس سیمینار میں موجود تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 22:16:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں