اسلام آباد پولیس نے دو منشیات فروشوں سمیت 9 ملزمان گرفتار کرلیے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) اسلام آباد پولیس نے دو منشیات فروشوں سمیت 09 ملزمان گرفتار کرکے 6 کلوگرام چرس، 12 ڈبے بیئر، 30 بور پسٹل دو عدد معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس انڈسٹریل ایریا لیاقت حیات نیازی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی محمد حسین لاسی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نون انسپکٹر عابد اکرام، سب انسپکٹر محمد اقبال معہ دیگر ملازمان نے دوران سپیشل چیکنگ پرانا ٹول پلازہ سے چرس سمگلنگ میں ملو ث ملزم محمد جلیل کوگرفتا ر کرکے اس کے قبضہ سے 6 کلوگر ام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید تفتیش جاری ہے، اسی طر ح تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے سب انسپکٹر عمرحیا ت نے دوران سپیشل چیکنگ راول ڈیم چوک سے سوزوکی مہران کا ر رجسٹر یشن نمبر ABV-362کو مشکو ک جا ن کر روک کر چیک کر نے پر کار میں سوار ملزم عثمان علی سے 12ڈبے بئیر کے بر آمدکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ انڈسٹر یل ایریا پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضان نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دو گرفتار ملزمان تنو یر حسین اور عبد القادر سے دو عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لئے۔

تھا نہ کو ہسار پولیس کے اے ایس آئی محمد رئیس معہ ٹیم نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملو ث تین ملزمات گلشن شہزادی ، صغری بی بی اور دولت بی بی کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ کورال پولیس کے سب انسپکٹر محمدحنیف اوراے ایس آئی محمد حنیف نے بغیر اجازت گیس سلنڈروں میں بھرائی کر نے پر دو ملزمان تکبیر حسین اور عامر خلیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش جو بچوں کے مستقبل اور معاشرے کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں ان کے خلاف بلاتاخیر سخت کارروائی کی جائے اور ان کے سا تھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، ایسے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ جب کبھی منشیا ت فروشی کے متعلق کو ئی اطلاع ملے تو فوری ایکشن لیا جا ئے ۔

ایس ایس پی ساجد کیانی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جوائ باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری ایس ایس پی آپریشنز کے سوشل میڈیا سیل کو اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :