اسلامی ملک میں انگریزسامراج کابسترگول کردیا لیکن اس کے قوانین ابھی تک ہماری عدالتوں کاحصہ ہیں،مولاناقمرالدین

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:14

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر،ایم این اے مولاناقمرالدین،مولاناعبیداللہ خضداری،جے ٹی آئی بلوچستان کے صدرجلال شاہ اخوندزادہ،عبدالقیوم رند،سابق جسٹس عبدالقادرمینگل،جے ٹی آئی خضدارکے صدرحافظ جمیل احمدابرار،شاعرجمعیت حافظ غلام اللہ ودیگرنے جے ٹی آئی ضلع خضدارکے زیراہتمام یوم تاسیس کے موقع پرکالج کی50طالب علموں کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے شامل ہونے والے طلبہ کومبارکبادپیش کرتے ہیں جنہوں نے اسلامی نظام تعلیم کے نفاذکے لئے جے ٹی آئی کے کاروان میں شمولیت اختیارکی انہوں نے کہاکہ اسلامی ملک میں انگریزسامراج کابسترگول کردیاگیالیکن اس کے قوانین ابھی تک ہماری عدالتوں کاحصہ ہیں اسلامی ملک میں اسلامی قوانین پرفیصلے کئے جائیں ہم مسلمان ہیں اسلامی قوانین کانفاذچاہتے ہیں اسلامی قوانین رائج کرنے سے تمام جرائم ختم ہوجائیں گے یہاں بدامنی اورتمام مسائل کی بنیادی وجہ انگریزی قوانین کانفاذہے انہوں نے کہاکہ جے ٹی آئی نوجوانوں کی اسلامی زہن سازی اورتربیت پربھرپورتوجہ دے رہی ہے نئی نسل کی تربیت اوراسلامی زہن سازی ضروری ہے مغرب ہمارے کلچراوراقدارپرہرطرف سے حملہ آورہے جس کادفاع کرنااورنوجوانوں کے عقیدے کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے ہم اسلامی نظریے اورتہذیب کے محافظ ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی مجلس عاملہ کااہم اجلاس 21اکتوبرکوطلب کیاہے جس میں مفتی محمودکانفرنس ،تعلیمی اداروں کے مسائل سمیت دیگرامورپرغورکیاجائے گاکارکنان اپنے کازکے لئے جدوجدتیزکریں انہوں نے کہاکہ بیشتراضلاع کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں تمام اضلاع کی تنظیمیں تعلیمی اداروں میں اپنے یونٹوں کوفعال بنائیںتنظیمی سرگرمیاں تیزکریںاورنئی نسل کی زہن کے لئے اپنی تنظیمی ذمہ داریاں اداکریں ۔