سابق ضلعی صدر کے گھر پر فائرنگ ودستی بم حملہ کی مذمت کرتے ہیں، اسطرح کے حملوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے،بی این پی رہنماء

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:14

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر سابق ضلعی ناظم و مرکزی رہنما میر محمد ہاشم نوتیزئی ،مرکزی رہنما حاجی بابو محمد انور نوتیزئی ،ضلع صدر میر محمد غوث بلوچ ،ضلعی جنرل سیکریٹری محمد بخش بلوچ ،میر عبد الرحمان نوتیزئی ،محمد اقبال ریکی ودیگر اپنے ایک بیان میں کہا بی این پی ضلع خاران کے سابق ضلعی صدر حاجی غلام حسین بلوچ کے گھر پر فائرنگ اور دستی بم حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کی حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے نادید ہ قوتیں 2018سے قبل اپنی شکست کو یقینی دیکر حواس باختہ ہوچکے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی ایسے منفی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے بلکہ انکا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے شروع دن سے بلوچستا ن نیشنل پارٹی جمہوری انداز میں بلوچ قوم کی حق اور حقوق کے لیئے آواز اٹھار ہی ہے مگر چند نایدہ قوتوں کو ہماری یہ جدو جہد ہضم نہیں ہورہی ہے جسکی بنا پر وہ آئے رو ز ہمارے مختلف لیڈران و کارکنان کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ بلوچستان نیشنل پارٹی ان نادیدہ قوتوں کو بتانا چاہتی ہے کہ آپ ہمارے جتنے کارکاکنان اور لیڈران کو نشانہ بناینگے ہماری جمہوری انداز میں جدوجہد مزید تیز ہوگی ۔

(جاری ہے)

قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں اپنے اصولی موقف پر کاربند ہوکر حق خودارادیت کی جدو جہد کو جاری رکھے نگے اور ہم بلوچستان کے عوام کو بتا نا چاہتے ہیں کہ انشاء اللہ 2018کی الیکشن میں بی این پی ایک مضبوط طاقت کی صورت میں میدان میں اتریگی اور مخالفین کو شکست سے دوچار کریگی ہمارے مخالفین بی این پی کی مقبولیت کو دیکر گھبراہٹ کے شکار ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :