وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

دہشت گردی کے خاتمے اورامن کی بحالی کیلئے متعلقہ سول وعسکری اداروں کے باہمی تعاون پر اطمینان کااظہارکیاگیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:13

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے جمعہ کے روزوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اوردہشت گردی کے خاتمے اورامن کی بحالی کیلئے متعلقہ سول اورعسکری اداروں کے باہمی تعاون پر اطمینان کااظہارکیاگیا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مضبوط عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز اورعام شہریوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا،اوردہشت گردی کے ذریعے ملک اورصوبے کی ترقی اورسی پیک منصوبے کے خلاف تمام مذموم عزائم کو ناکام بنایاجائے گا۔

ملاقات کے دوران ملک کے دفاع اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدأ کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پُرامن بلوچستان مستحکم پاکستان کی علامت اورضمانت ہے ،بلوچستان اورپاکستان کے امن استحکام کیلئے سیاسی اورعسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی قوم کیلئے باعث اطمینان ہے ،وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج کی کامیاب کوششوں کوسراہا،انہوں نے حال ہی میں تعینات ہونے والے کمانڈرسدرن کمانڈ کیلئے نیک خواہشات کااظہاربھی کیا۔کمانڈرسدرن کمانڈ نے اس موقع پرکہاکہ بلوچستان میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج صوبائی حکومت کی بھرپورمعاونت جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :