نوازشریف اور انکے خاندان کا وی آ ئی پی احتساب ہورہا ہے، آصف زرداری
تازہ ترین : 1
نوازشریف اور انکے خاندان کا وی آ ئی پی احتساب ہورہا ہے، آصف زرداری

نوازشریف اور انکے خاندان کا وی آ ئی پی احتساب ہورہا ہے، آصف زرداری

ان کو اسی طرح احتساب کی چکی سے گزارا جائے جس طرح ہمار احتساب کیا گیا تھا،ان کے خلاف کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں، فوری گرفتار کیا جائے گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے لیکن مومن ایک سوراخ سے دوسری دفعہ ڈسا نہیں جاتا، ہم نے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کردئیے ہیں،طابق صدر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ نوازشریف اور انکے خاندان کا وی آ ئی پی احتساب ہورہا ہے، ان کو اسی طرح احتساب کی چکی سے گزارا جائے جس طرح ہمار احتساب کیا گیا تھا،ان کے خلاف کرپشن کے سنگین مقدمات ہیں انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے لیکن مومن ایک سوراخ سے دوسری دفعہ ڈسا نہیں جاتا، ہم نے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کردئیے ہیں،انہوںننے کہا کہ ہم نے تو سیف الرحمٰن کے احتساب بیورو کا بھی احتساب برداشت کیا ہے آج یہ نیب کیبارے میںنباتیںنکررہے ہیں انہیں یاد ہونا چاہیے کہ ان کا اپنا نیب کیا کرتا رہا ہے،آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کا وی آئی پی پروٹو کول کے ساتھ احتساب کیا جارہا ہے،جب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیںہوگا ہم نہیں مانیںنگے، شریف فیملی کا فرد ہو تو ایک دن میں ضمانت ہوجاتی ہے، ہمارے لوگوں کی اڑھائی سال بعد ضمانت ہوتی ہے،یہ کیسا احتساب ہے، سابق صدر مملکت نے کہا کہ جس طرح ہمارا ٹرائل ہوتا رہا ہے کبھی ایک جگہ پھر دوسری جگہ کاش شریف فیملی کا ایک کیس میں وہی ٹرائل ہوجائے،ہمیں تو پہلے گرفتار کیا جاتا تھا پھر جیل بھیجا جاتا تھا پھر کیس ڈھونڈے جاتے تھے ان کے خلاف تو سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمات بنے ہیں اس کے باوجود یہ دندناتے پھرتے ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے ،انہوںننے سوال کیا کہ نواز شریف کو اس وقت 90 کی دہائی میںناحتساب یاد نہیں تھا جب ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا پھر انہیں اپنے تیسرے ساڑھے چار سالہ دور میں انصاف یاد نہیںآیا جب ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیلوں میں بھیجا گیا اس وقت شریف خاندان فرعون بنا ہوا تھا، آصف زرداری نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ وہ سسلین مافیا کے بارے میں ضرور پڑھیں کہ وہ کیا کرتا تھا وہ صرف پاور گیم ہی نہیں کرتا تھا بلکہ اور بھی ہزاروں غلط کام کرتا تھا، مجھے ڈر ہے کہیںننواز شریف اور انکے ساتھی بھی اسی طرح کے کام نہ کررہے ہوں،اگرانہوںننے ایسا کیا تو قوم ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی،انہوںننے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف متضاد بیانات کے زریعے قوم کو گمراہ کررہے ہیں،یہ دونوں کے ایک دوسرے کی وارداتوں کے ہزاروں راز جانتے ہیں، مغل بادشاہ کو پتہ ہونا چاہیے کہ قوم ان کے جنگل سے ا?زادی چاہتی ہے، انہوںننے کہا کہ نواز شریف اب وزیراعظم ہے نہ ہی ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ اس کے باجود لاہور میں انکے ساتھ 3ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی کرتے ہیں اور 40سرکاری گاڑیوں کا استعمال کررہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیںایل این جی کے ہرجہاز پر 4 ملین ڈالر کمیشن مل رہا ہے،اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ انہوںننے پائپ لائن معاہدوں کوختم کیوںنکیا، ایران گیس پائپ لائن معاہدہ سے پاکستان کو سستی گیس ملتی ارو ملک ترقی کرتا لیکن نواز شریف ذاتی مفاد کیلئے پاکستان کے مفاد کو قربان کیا،۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 22:12:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں