نواز شریف کے خلاف کیسز سیاسی ہیں، جب بھی سیاسی کیسز عدالتوں میں گئے نتیجہ اچھا نہیں نکلا، زاہد خان

کرپشن کے کیسز کے لیے نیب ہے، پانامہ کیس سپریم کورٹ سے پہلے نیب میں جاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء زاہد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کیسز سیاسی ہیں، جب بھی سیاسی کیسز عدالتوں میں گئے نتیجہ اچھا نہیں نکلا، کرپشن کے کیسز کے لیے نیب ہے، اگر پانامہ کیس سپریم کورٹ سے پہلے نیب میں جاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء زاہد خان نے کہا کہ سیاسی کیسز عدالتوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں، سیاسی کیسز جب بھی عدالتوں میں گئے ان کا نتیجہ اچھا نہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیسز سیاسی ہیں، سیاسی کیسز عدالتوں میں نہیں جانے چاہئیں، کرپشن کے کیسز کیلئے نیب میں جانے چاہئیں اگر پانامہ کیس سپریم کورٹ کے بجائے پہلے نیب میں چلا جاتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے احتساب کے عمل میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔