تعلیم کے شعبے میں غریب طلباء کی مدد سے بہتر ی لارہے ہیں۔صوبائی وزیرزکوة

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:12

خانیوال۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر زکوة وعشر محترمہ نغمہ مشتاق لانگ نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے اور تعلیم کے شعبے میں غریب طلباء کی مدد سے بہتر ی لارہے ہیں وہ گزشتہ روز ملتان میں سیاسی وسماجی شخصیت پیر زین شاہ سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری زکوة وعشر حسن اقبال ،ضلعی صدر رائو سعادت علی خاں اور دیگر شخصیات تھیں صوبائی وزیر محترمہ نغمہ مشتاق لانگ نے مزیدکہاکہ مستقبل میں زکوة بجٹ کو بڑھانے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :