6افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:10

ملتان۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے 6افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی منیجر پروکیورمنٹ پی ایم یو میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان محمد شیراز غفور کو خالی آسامی پر ڈپٹی منیجر میٹریل مینجمنٹ میپکو ریجنل سٹور ڈیرہ غازی خان، میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر ایکسین طارق عزیز کو ایکسین آپریشن میپکو راجن پور ڈویژن اور ان کے پیشرو ایکسین راجن پور ڈویژن عمران مجید کو انتظامی بنیادوں پر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اسسٹنٹ منیجر پی اینڈ ای میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان سکندرحیات کی خدمات پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو ملتان کے سپرد، ایس ڈی او خیرپور سادات سب ڈویژن علی پور محمد عمر فاروق کو انتظامی بنیادوں پر میپکو ہیڈ کوارٹر اور جونیئر انجینئر محمد شہزاد بشیر کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ منیجر گرڈ132KVگرڈاسٹیشن چوبارہ تعینات کیاہے ۔